مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(فَضَائِلُ الصَّلَوَاتِ المُخْتَلِفَةِ) باب: فجر کی نماز پڑھنے والا اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے
حدیث نمبر: 627
وَعَنْ جُنْدَبٍ الْقَسْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ ; فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ ، فَلَا يَطْلُبَنَّكُمُ اللَّهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ ; فَإِنَّهُ مَنْ يَطْلُبْهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ يُدْرِكْهُ، ثُمَّ يَكُبُّهُ عَلَى وَجْهِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي بَعْضِ نُسَخِ ( الْمَصَابِيحِ ): الْقُشَرِيُّ بَدَلَ الْقَسْرِيِّ.الشیخ عبدالستار الحماد
جندب قسری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز فجر پڑھ لیتا ہے تو وہ اللہ کے عہد و امان میں آ جاتا ہے، چنانچہ تم ایسا کوئی کام نہ کرنا جس کی وجہ سے اللہ اپنے عہد و امان کے بارے میں تمہارا مؤاخذہ کرے، کیونکہ وہ اپنے عہد و امان کے بارے میں جس شخص سے مؤاخذہ کرے گا تو وہ اسے پکڑ کر اوندھے منہ جہنم میں ڈال دے۔“ رواہ مسلم۔ اور مصابیح کے بعض نسخوں میں «الْقَسْرِيِّ» کے بجائے «الْقُشَيْرِيِّ» مذکور ہے۔