❮
❯
حدیث نمبر: 6226
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَا تَعُدُّونَ أَهْلَ بَدْرٍ فِيكُمْ  ؟ قَالَ: مِنْ أَفْضَلِ الْمُسْلِمِينَ أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا قَالَ وَكَذَلِكَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
الشیخ عبدالستار الحماد

رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جبرائیل علیہ السلام نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: تم اہل بدر کو اپنے ہاں کس درجہ میں شمار کرتے ہو؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں میں سے سب سے افضل۔“ یا آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسی طرح کی بات فرمائی۔ انہوں (جبرائیل علیہ السلام) نے فرمایا: اسی طرح جو فرشتے بدر میں شریک ہوئے ان کا بھی بلند درجہ ہے۔ رواہ البخاری۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناقب / حدیث: 6226
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3992)»