مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(جَانِبٌ عَظِيمٌ مِنْ سِيرَةِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نماز کو تاخیر سے پڑھنے والے حکمراں ہوں گے
حدیث نمبر: 622
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ مِنْ بَعْدِي يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ فَهِيَ لَكُمْ وَهِيَ عَلَيْهِمْ فَصَلُّوا مَعَهُمْ مَا صَلَّوُا الْقِبْلَةَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
قبیصہ بن وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’میرے بعد تمہارے کچھ ایسے حکمران ہوں گے جو نمازیں دیر سے پڑھیں گے، چنانچہ وہ تمہارے لیے باعث ثواب اور ان کے لیے موجب گناہ ہونگی، پس جب تک وہ قبلہ رخ نمازیں پڑھتے رہیں تو تم ان کے ساتھ نماز پڑھو۔ ‘‘ ضعیف۔