مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(دُعَاءٌ لِحَضْرَةِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِأَنْ يَكُونَ مَحْبُوبًا بَيْنَ المُسْلِمِينَ) باب: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں میں محبوب ہونے کی دعا
حدیث نمبر: 6213
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ حَبِّبْ عُبَيْدَكَ هَذَا» يَعْنِي أَبَا هُرَيْرَةَ «وَأُمَّهُ إِلَى عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِينَ وَحَبِّبْ إِليهم الْمُؤمنِينَ» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اے اللہ! اپنے اس بندے یعنی ابوہریرہ اور ان کی والدہ کو اپنے مومن بندوں کا محبوب بنا دے اور مومنوں کو ان کا محبوب بنا دے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔