مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(فَضْلُ وَكَمَالُ حَضْرَةِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا العِلْمِيُّ) باب: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا علمی فضل و کمال
حدیث نمبر: 6194
عَن أبي مُوسَى قَالَ: مَا أُشْكِلَ عَلَيْنَا أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ قَطُّ فَسَأَلْنَا عَائِشَةَ إِلَّا وَجَدْنَا عِنْدَهَا مِنْهُ عِلْمًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبالشیخ عبدالستار الحماد
ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم پر یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ پر جب بھی کوئی حدیث مشتبہ ہو جاتی تو ہم عائشہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کرتے تو ہم اس کے متعلق ان کے ہاں علم پاتے تھے۔ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ ال��رمذی۔