مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 6143

باب: حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے محبت کرنے والے کے لئے دعا

(دُعَاءٌ لِمَنْ يُحِبُّ حَضْرَةَ حَسَنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ)

حدیث نمبر: 6143
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَائِفَةٍ مِنَ النَّهَارِ حَتَّى أَتَى خِبَاءَ فَاطِمَةَ فَقَالَ: "أَثَمَّ لُكَعُ ؟ أَثَمَّ لُكَعُ ؟ "يَعْنِي حَسَنًا، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ يَسْعَى، حَتَّى اعْتَنَقَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ  ، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، دن کے کسی حصے میں میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ روانہ ہوا حتیٰ کہ آپ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لے گئے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: ”«أَثَمَّ لُكَعُ؟ أَثَمَّ لُكَعُ؟» ”کیا یہاں چھوٹا بچہ ہے؟ کیا یہاں چھوٹا بچہ یعنی حسن ہے؟““ تھوڑی دیر گزری تھی کہ وہ دوڑتے ہوئے آئے حتیٰ کہ ان دونوں میں سے ہر ایک نے اپنے ساتھی کو گلے لگایا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”«اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ» ”اے اللہ! بے شک میں اس سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت فرما اور اس سے محبت رکھنے والے سے محبت فرما۔““ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناقب / حدیث: 6143
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2122) و مسلم (57/ 2421)»