مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(قَبُولُ حَضْرَةِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِلإِسْلَامِ فِي المَرْتَبَةِ الثَّالِثَةِ) باب: حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا تیسرے نمبر پر اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 6129
وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: رَأَيْتُنِي وَأَنَا ثَالِثُ الْإِسْلَامِ وَمَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلَّا فِي الْيَوْمِ الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيهِ وَلَقَدْ مَكَثْتُ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لثالث الْإِسْلَام. رَوَاهُ البُخَارِيّالشیخ عبدالستار الحماد
سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ اسلام قبول کرنے والا میں تیسرا شخص ہوں، جس دن میں نے اسلام قبول کیا اسی روز دوسرے بھی اسلام میں داخل ہوئے، اور میں سات دن تک اسی حالت میں رہا کہ میں اسلام قبول کرنے والا تیسرا شخص ہوں۔ رواہ البخاری۔