❮
❯
حدیث نمبر: 6127
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَقْبَلَ سَعْدٌ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "هَذَا خَالِي فَلْيُرِنِي امْرُؤٌ خَالَهُ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: كَانَ سَعْدٌ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ، وَكَانَتْ أُمُّ النَّبِيِّ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ، فَلِذَلِكَ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "هَذَا خَالِي ". وَفِي "الْمَصَابِيحِ ": "فَلْيُكْرِمَنَّ "بَدَلَ "فَلْيُرِنِي ".
الشیخ عبدالستار الحماد

جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سعد رضی اللہ عنہ آئے تو نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے ماموں ہیں، کوئی مجھے ان جیسا اپنا ماموں دکھائے۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: سعد رضی اللہ عنہ بنو زہرہ قبیلے سے تھے، اور نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی والدہ محترمہ بھی بنو زہرہ قبیلے سے تھیں، اسی لیے نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے ماموں ہیں۔“ اور مصابیح میں «فَلْيُرِنِي» کے بجائے «فَلْيُكْرِمَنَّ» کے الفاظ ہیں۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناقب / حدیث: 6127
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3752 وقال: حسن)
٭ مجالد ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند الحاکم (3/ 491) وغيره .»