مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(فَضِيلَةُ حَضْرَةِ طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 6121
وَعَنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ، فَنَهَضَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ، فَقَعَدَ طَلْحَةُ تَحْتَهُ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الصَّخْرَةِ، فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "أَوْجَبَ طَلْحَةُ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، غزوۂ احد کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو زرہیں پہنی ہوئی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک چٹان کی طرف متوجہ ہوئے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر چڑھ نہ سکے تو طلحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے بیٹھ گئے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس چٹان پر پہنچ گئے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”طلحہ نے (جنت کو) واجب کر لیا۔“ حسن، رواہ الترمذی۔