مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(يَا أُحُدُ اثْبُتْ، فَإِنَّ عَلَيْكَ نَبِيًّا وَصِدِّيقًا وَشَهِيدَيْنِ) باب: اے احد ٹھہر جا ، تیرے اوپر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید ہیں
حدیث نمبر: 6083
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ فَقَالَ: «اثْبُتْ أُحُدُ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّالشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے، ابوبکر و عمر اور عثمان رضی اللہ عنہ بھی آپ کے ساتھ تھے، اس نے حرکت کی تو آپ نے اس پر اپنا پاؤں مار کر فرمایا: ’’احد! ٹھہر جاؤ، تم پر ایک نبی ہے، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔ ‘‘ رواہ البخاری۔