مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(ثَلَاثَةُ أُمُورٍ دَعَمَهَا اللَّهُ تَعَالَى لِحَضْرَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: تین معاملوں میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی حمایت کی
حدیث نمبر: 6051
وَفِي رِوَايَةٍ لِابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ عُمَرُ: وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ: فِي مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ، وَفِي الْحِجَابِ، وَفِي أُسَارَى بَدْرٍ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے، انہوں نے کہا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے تین امور میں اپنے رب سے موافقت کی: مقامِ ابراہیم کے متعلق، پردے اور بدر کے قیدیوں کے بارے میں۔“ متفق علیہ۔