مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(جَرَى الحَقُّ عَلَى لِسَانِ حَضْرَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِفَضْلِ اللَّهِ) باب: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر اللہ نے حق جاری کر دیا
حدیث نمبر: 6041
وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «ثُمَّ أَخَذَهَا ابْنُ الْخَطَّابِ مِنْ يَدِ أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَحَالَتْ فِي يَدِهِ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا يَفْرِي فَرْيَهُ حَتَّى رَوِيَ النَّاسُ وَضَرَبُوا بعَطَنٍ» . مُتَّفق عَلَيْهِالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’پھر ابوبکر کے ہاتھ سے ابن خطاب نے اسے لے لیا تو وہ ان کے ہاتھ میں بڑا ہو گیا، میں نے ایسا سردار نہیں دیکھا جو ان کی طرح کام کرتا ہو، حتیٰ کہ لوگ سیراب ہو گئے اور انہوں نے اونٹوں کو بھی حوض سے سیراب کیا۔ ‘‘ متفق علیہ۔