مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(مَنْ هُوَ أَفْضَلُ الصَّحَابَةِ عِنْدَ حَضْرَةِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ؟) باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نزدیک افضل صحابی کون ؟
حدیث نمبر: 6024
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ بَعْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ: ) أَبُو بَكْرٍ قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ: عُمَرُ. وَخَشِيتُ أَنْ يَقُولَ: عُثْمَانُ قُلْتُ: ثُمَّ أَنْتَ ؟ قَالَ: مَا أَنَا إِلَّا رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
محمد بن حنفیہ بیان کرتے ہیں، میں نے اپنے والد سے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سب سے بہتر شخص کون ہے؟ انہوں نے فرمایا: ابوبکر رضی اللہ عنہ۔ میں نے پوچھا: پھر کون؟ انہوں نے فرمایا: عمر رضی اللہ عنہ۔ اور اس اندیشے کے پیش نظر کہ آپ عثمان رضی اللہ عنہ کہہ دیں گے، میں نے کہا: پھر آپ؟ انہوں نے فرمایا: میں تو ایک عام مسلمان ہوں۔ رواہ البخاری۔