مشكوة المصابيح
كتاب المناقب— كتاب المناقب
(فِي يَوْمِ القِيَامَةِ، الصَّحَابِيُّ يَأْخُذُ أَهْلَ مَكَانِهِ إِلَى الجَنَّةِ) باب: قیامت کے دن جو صحابی جہاں سے اٹھے گا وہاں کے لوگوں کو جنت لے جائے گا
حدیث نمبر: 6016
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنِ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ( مَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِي يَمُوتُ بِأَرْضٍ إِلَّا بُعِثَ قَائِدًا وَنُورًا لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ. وَذَكَرَ حَدِيثَ ابْنِ مَسْعُودٍ ( لَا يُبَلِّغُنِي أَحَدٌ ) فِي بَابِ ( حِفْظِ اللِّسَانِ ).الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرا کوئی صحابی جس سرزمین پر فوت ہوگا تو وہ قیامت کے دن ان لوگوں کا قائد اور نور بن کر اٹھایا جائے گا۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے «لَا يُبَلِّغْنِي أَحَدٌ» ”مجھ تک کوئی شخص نہ پہنچائے“ مروی حدیث باب حفظ اللسان میں ذکر کی گئی ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے، اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔