مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل— كتاب الفضائل والشمائل
(بِشَارَةٌ وَهِدَايَةٌ لِلصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ) باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کو ایک بشارت ایک ہدایت
حدیث نمبر: 5930
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قا ل: «إِنَّكُمْ مَنْصُورُونَ وَمُصِيبُونَ وَمَفْتُوحٌ لَكُمْ فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَلْيَنْهَ عَن الْمُنكر» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابن مسعود رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہاری (دشمن کے خلاف) مدد کی جائے گی، تم مال غنیمت حاصل کرو گے، تم (بہت سے ملک) فتح کرو گے، تم میں سے جو شخص یہ مذکورہ چیزیں پا لے تو وہ اللہ سے ڈرے، نیکی کا حکم کرے اور برائی سے منع کرے۔ ‘‘ صحیح، رواہ ابوداؤد۔