مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل— كتاب الفضائل والشمائل
(تَنَبُّؤٌ عَنْ حَضْرَةِ عَمَّارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي غَزْوَةِ الخَنْدَقِ) باب: غزوہ خندق ، حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں پیشگوئی
حدیث نمبر: 5878
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَمَّارٍ حِينَ يَحْفِرُ الْخَنْدَقَ فَجَعَلَ يَمْسَحُ رَأسه وَيَقُول: «بؤس بن سميَّة تقتلك الفئة الباغية» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خندق کھودتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمار رضی اللہ عنہ سے فرمایا، آپ اس وقت ان کے سر پر ہاتھ پھیر رہے تھے اور فرما رہے تھے: ’’سمیہ کے بیٹے! تجھے تکالیف کا سامنا ہو گا اور تجھے باغی گروہ شہید کرے گا۔ ‘‘ رواہ مسلم۔