❮
❯
حدیث نمبر: 587
عَنْ سَيَّارِ بْنِ سَلَامَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبِي عَلَى أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، فَقَالَ لَهُ أَبِي: كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ ؟ فَقَالَ: كَانَ يُصَلِّي الْهَجِيرَ الَّتِي تَدْعُونَهَا الْأُولَى حِينَ تَدْحَضُ الشَّمْسُ ، وَيُصَلِّي‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ الْعَصْر‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌َ ثُمَّ يَرْجِعُ أَحَدُنَا إِلَى رَحْلِهِ فِي أَقْصَى الْمَدِينَةِ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ، وَنَسِيتُ مَا قَالَ فِي الْمَغْرِبِ، وَكَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يُؤَخِّرَ الْفَيْءَ الَّتِي تَدْعُونَهَا الْعَتَمَةَ، وَكَانَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا، وَكَانَ يَنْتَقِلُ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ حِينَ يَعْرِفُ الرَّجُلُ جَلِيسَهُ وَيَقْرَأُ بِالسِتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ. وَفِي رِوَايَةٍ: وَلَا يُبَالِي بِتَأْخِيرِ الْعِشَاءِ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ ، وَلَا يُحِبُّ النَّوْمَ قَبْلَهَا وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

سیار بن سلامہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں اور میرے والد ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو میرے والد نے ان سے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی فرض نماز کی کیفیت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نمازِ ظہر، جسے تم پہلی نماز کہتے ہو، اس وقت پڑھا کرتے تھے جب سورج ڈھل جاتا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نمازِ عصر پڑھتے تو پھر ہم میں سے کوئی مدینہ کے آخری کنارے واقع اپنی رہائش گاہ پر واپس جاتا تو سورج بالکل سفید اور چمک دار ہوتا تھا۔“ راوی بیان کرتے ہیں، میں مغرب کے بارے میں بھول گیا کہ انہوں نے کیا کہا تھا، ”اور جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نمازِ عشاء جسے تم «الْعَتَمَةَ» ”عتمہ“ کہتے ہو، کو تاخیر سے پڑھنا پسند فرماتے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس (نمازِ عشاء) سے پہلے سو جانا اور اس کے بعد باتیں کرنا، ناپسند فرماتے تھے، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نمازِ فجر میں سلام پھیر کر نمازیوں کی طرف رخ فرماتے تو اس وقت ہر نمازی اپنے ساتھ والے نمازی کو پہچان لیتا تھا، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ساٹھ سے سو آیات تک تلاوت فرمایا کرتے تھے۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نمازِ عشاء کو تہائی رات تک بغیر کسی پروا کے مؤخر کر دیا کرتے تھے، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نمازِ عشاء سے پہلے سونا اور اس کے بعد باتیں کرنے کو ناپسند کیا کرتے تھے۔“ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الصلاة / حدیث: 587
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (541) و مسلم (235 / 647)»