مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل— كتاب الفضائل والشمائل
(حُسْنُ مُعَامَلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ الخَادِمِ) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خادم کے ساتھ حسن سلوک
حدیث نمبر: 5801
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَدَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ فَمَا قَالَ لِي: أُفٍّ وَلَا: لِمَ صَنَعْتَ؟ وَلَا: أَلَّا صَنَعْتَ؟ مُتَّفق عَلَيْهِالشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے دس سال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی، لیکن آپ نے مجھے کبھی اُف تک نہ کہا، اور نہ ہی یہ کہا کہ تو نے یہ کام کیوں کیا اور وہ کام کیوں نہیں کیا۔ متفق علیہ۔