مشكوة المصابيح
كتاب الصلاة— كتاب الصلاة
(الصَّلَاةُ بِحُضُورِ القَلْبِ) باب: خالص اللہ کے لیے نماز کا فائدہ
حدیث نمبر: 576
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ زَمَنَ الشِّتَاءِ، وَالْوَرَقُ يَتَهَافَتُ، فَأَخَذَ بِغُصْنَيْنِ مِنْ شَجَرَةٍ. قَالَ: فَجَعَلَ ذَلِكَ الْوَرَقُ يَتَهَافَتُ. قَالَ: فَقَالَ: "يَا أَبَا ذَرٍّ قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: إِنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ لَيُصَلِّيَ الصَّلَاةَ يُرِيدُ بِهَا وَجْهَ اللَّهِ فَتَتَهَافَتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ ، كَمَا تَهَافَتَ هَذَا الْوَرَقُ عَنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موسمِ خزاں میں باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو شاخوں کو پکڑا، راوی نے بیان کیا کہ پتے گرنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مسلمان بندہ اللہ کی رضا کے لیے نماز پڑھتا ہے تو اس سے گناہ ایسے جھڑ جاتے ہیں جیسے اس درخت سے پتے گرتے ہیں۔“ (ضعیف)