مشكوة المصابيح
كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق— كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق
(هَلْ رَأَى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ اللَّهَ تَعَالَى؟) باب: کیا جبرئیل علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے
حدیث نمبر: 5729
وَعَن زُرَارَة بن أوفى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِجِبْرِيلَ: هَلْ رَأَيْتَ رَبَّكَ؟ فَانْتَفَضَ جِبْرِيلُ وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَهُ سَبْعِينَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ لَوْ دَنَوْتُ مِنْ بَعْضِهَا لاحترقت «. هَكَذَا فِي» المصابيحالشیخ عبدالستار الحماد
زرارہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل ؑ سے پوچھا: ’’کیا تم نے اپنے رب کو دیکھا ہے؟‘‘ (اس سوال سے) جبریل ؑ لرز گئے اور فرمایا: محمد! میرے اور اس کے درمیان نور کے ستر پردے ہیں، اگر میں ان میں سے کسی کے قریب چلا جاؤں تو میں جل جاؤں۔ ‘‘ المصابیح میں اس طرح ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ فی مصابیح السنہ۔