مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(أَمْرُ جَمْعِ الصَّلَاتَيْنِ لِلْمُسْتَحَاضَةِ) باب: مستحاضہ کو زرد دیکھ کر نماز کے لئے غسل کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 562
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا فَلَمْ تُصَلِّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ. لِتَجْلِسَ فِي مِرْكَنٍ، فَإِذَا رَأَتْ صُفَارَةً فَوْقَ الْمَاءِ فَلْتَغْتَسِلْ لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلًا وَاحِدًا، وَتَغْتَسِلْ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ غُسْلًا وَاحِدًا، وَتَغْتَسِلْ لِلْفَجْرِ غُسْلًا وَاحِدًا، وَتَوَضَّأُ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَقَالَالشیخ عبدالستار الحماد
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا اتنی مدت سے استحاضہ میں مبتلا ہے اور اس نے اس دوران نماز نہیں پڑھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”«سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، یہ (استحاضہ) شیطان کی طرف سے ہے، وہ ایک برتن میں بیٹھے، اگر وہ پانی کے اوپر زردی دیکھے تو وہ ظہر و عصر کے لیے ایک غسل کرے، مغرب و عشاء کے لیے ایک غسل کرے اور فجر کے لیے ایک غسل کرے اور ان کے مابین (ظہر و عصر کے غسل کے مابین) وضو کر لے۔“ ضعیف۔