مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(تَلْبَسُ المُسْتَحَاضَةُ خِرْقَةً) باب: استحاضہ کا خون رگ کا خون ہے
حدیث نمبر: 558
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي جُبَيْشٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكِ، فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلَاةِ ; فَإِذَا كَانَ الْآخَرُ، فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي، فَإِنِّمَا هُوَ عِرْقٌ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں استحاضہ کا مرض تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”جب حیض کا خون ہو گا تو وہ سیاہ رنگ کا ہو گا اور وہ آسانی سے پہچانا جاتا ہے، جب وہ ہو تو نماز نہ پڑھ اور جب دوسرا (خون) ہو تو پھر وضو کر اور نماز پڑھ، وہ تو محض رگ کا خون ہے۔“ ضعیف۔