مشكوة المصابيح
كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق— كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق
(مَاءُ حَوْضِ الكَوْثَرِ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحْلَى مِنَ العَسَلِ) باب: حوض کوثر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا
حدیث نمبر: 5570
وَفِي أُخْرَى لَهُ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: سُئِلَ عَنْ شَرَابِهِ. فَقَالَ: أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ يَغُتُّ فِيهِ مِيزَابَانِ يَمُدَّانِهِ مِنَ الْجَنَّةِ: أَحَدُهُمَا مِنْ ذَهَبٍ وَالْآخَرُ مِنْ ورقالشیخ عبدالستار الحماد
اور صحیح مسلم ہی کی ایک حدیث، جو کہ ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اس میں ہے: آپ سے اس کے مشروب کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس میں جنت سے دو پرنالے گرتے ہیں، ان میں سے ایک سونے کا ہے جبکہ دوسرا چاندی کا۔ ‘‘ رواہ مسلم۔