مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(جَسَدُ الحَائِضِ لَيْسَ نَجِسًا كُلُّهُ) باب: عورت حیض کی حالت میں مسجد کے اندر سے چیز لے سکتی ہے
حدیث نمبر: 549
وَعَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ. فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ. فَقَالَ: إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌالشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو۔“ میں نے عرض کیا: میں حیض سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں۔“ رواہ مسلم۔