مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(جَسَدُ الحَائِضِ لَيْسَ نَجِسًا كُلُّهُ) باب: عورت حیض کی حالت میں مسجد کے اندر سے چیز لے سکتی ہے
حدیث نمبر: 549
وَعَنْهَا قَالَتْ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ» . فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ فَقَالَ: «إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يدك» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ’’مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو۔ ‘‘ میں نے عرض کیا، میں حیض سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں۔ ‘‘ رواہ مسلم۔