❮
❯
حدیث نمبر: 546
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ ، وَكِلَانَا جُنُبٌ، وَكَانَ يَأْمُرُنِي، فَأَتَّزِرُ، فَيُبَاشِرُنِي وَأَنَا حَائِضٌ. وَكَانَ يُخْرِجُ رَأْسَهُ إِلَيَّ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ، فَأَغْسِلُهُ، وَأَنَا حَائِضٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے، جبکہ ہم دونوں جنبی ہوتے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے حکم دیتے تو میں ازار پہن لیتی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے ساتھ لیٹ جاتے جبکہ میں حیض سے ہوتی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مبارک میری طرف کر دیتے، تو میں اسے دھو دیتی حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی۔ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الطهارة / حدیث: 546
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (299. 301) و مسلم (1/ 293)»