مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(اللَّهُ تَعَالَى يُذِلُّ المُرَائِي يَوْمَ القِيَامَةِ) باب: ریا کاری کرنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ذلیل کرے گا
حدیث نمبر: 5319
وَعَن عبد الله بن عَمْرو أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ سَمَّعَ النَّاسَ بِعَمَلِهِ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ أَسَامِعَ خَلْقِهِ وَحَقَّرَهُ وَصَغَّرَهُ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي «شعب الْإِيمَان»الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جو شخص اپنے عمل کے متعلق لوگوں کو سناتا ہے تو اللہ اس کے متعلق اپنی مخلوق کے کانوں تک سنا دیتا ہے اور وہ اسے حقیر و ذلیل کر دیتا ہے۔ ‘‘ صحیح، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔