مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(كَفَى التَّيَمُّمُ وَلَكِنْ قِلَّةُ العِلْمِ أَوْدَتْ بِالحَيَاةِ!) باب: جب تک پانی نہ ملے ، تیمّم کیا جائے گا
حدیث نمبر: 530
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ ، وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ ; فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيُمِسَّهُ بَشَرَتَهُ، فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ "رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ نَحْوَهُ إِلَى قَوْلِهِ: "عَشْرَ سِنِينَ ".الشیخ عبدالستار الحماد
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پاک مٹی، مسلمان کے لیے وضو کے پانی کی طرح ہے خواہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے، لیکن جب پانی دستیاب ہو جائے تب اس سے اپنی جلد تر کرے کیونکہ یہ بہتر ہے۔“ احمد، ترمذی، ابوداؤد اور امام نسائی نے «عَشْرَ سِنِيْنَ» تک اسی طرح روایت کیا ہے۔ یہ حدیث حسن ہے، اسے احمد، ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔