مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ مُسَافِرٌ) باب: دنیا میں ایسے رہو جیسے کہ مسافر ہو
حدیث نمبر: 5274
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَعْضِ جَسَدِي فَقَالَ: «كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ أَوْ عَابِرُ سبيلٍ وعُدَّ نفسَكَ فِي أهل الْقُبُور» . رَوَاهُ البُخَارِيّالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے جسم کے کسی حصے کو پکڑ کر فرمایا: ’’دنیا میں ایسے رہو گویا تم ایک پردیسی یا راہ گیر ہو اور اپنے آپ کو اہل قبور (مُردوں) میں سے شمار کرو۔ ‘‘ رواہ البخاری۔