مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(طَرِيقَةٌ وَاحِدَةٌ لِتَيَمُّمِ الوُضُوءِ وَالغُسْلِ) باب: جنبی کے لیے بھی تیمّم کی رعایت
حدیث نمبر: 527
وَعَنْ عِمْرَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا فِي سَفَرٍ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ، فَلَمَّا انْفَتَلَ مِنْ صَلَاتِهِ، إِذَا هُوَ بَرْجَلٍ مُعْتَزِلٍ لَمْ يُصَلِّ مَعَ الْقَوْمِ، فَقَالَ: مَا مَنَعَكَ يَا فُلَانُ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَ الْقَوْمِ ؟ قَالَ: أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ، وَلَا مَاءَ. قَالَ: "عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ ; فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ "مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمران رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رفیقِ سفر تھے، آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو الگ بیٹھا ہوا دیکھا جس نے باجماعت نماز نہیں پڑھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں شخص! تمہیں باجماعت نماز ادا کرنے سے کیا مانع تھا؟“ اس نے عرض کیا: میں جنبی ہو گیا تھا اور میں نے پانی نہیں پایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم مٹی استعمال کرتے، وہ تمہارے لیے کافی تھی۔“ متفق علیہ۔