مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(نَصِيحَةُ التَّجَنُّبِ مِنْ عَيْشِ الدُّنْيَا وَرَفَاهِيَتِهَا) باب: دنیاوی عیش و آرام سے بچنے کی نصیحت
حدیث نمبر: 5262
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَ بِهِ إِلَى الْيَمَنِ قَالَ: «إِيَّاكَ وَالتَّنَعُّمَ فَإِنَّ عِبَادَ الله لَيْسُوا بالمتنعمين» . رَوَاهُ أَحْمدالشیخ عبدالستار الحماد
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: ’’زیادہ ناز و نعمت کی زندگی سے بچنا، کیونکہ اللہ کے (مخلص) بندے زیادہ نعمت گزاران نہیں ہوتے۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔