مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(لَا يَعْتَبِرْ نَفْسَهُ أَفْضَلَ مِنْ فَقِيرٍ مِسْكِينٍ) باب: کسی غریب مسکین سے خود کو بہتر نہ سمجھا جائے
حدیث نمبر: 5232
وَعَن مُصعب بن سعدٍ قَالَ: رَأَى سَعْدٌ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَى مَنْ دُونَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ تُنْصَرُونَ وَتُرْزَقُونَ إِلَّا بِضُعَفَائِكُمْ؟» . رَوَاهُ البُخَارِيّالشیخ عبدالستار الحماد
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں، کہ سعد رضی اللہ عنہ نے خیال کیا کہ اسے اپنے سے کم درجہ لوگوں پر (سخاوت کرنے میں) فضیلت و برتری حاصل ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ ہی سے تمہاری مدد کی جاتی ہے اور انہی کی وجہ سے تمہیں رزق دیا جاتا ہے۔ ‘‘ رواہ البخاری۔