مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(أَوَّلُ النِّعَمِ الصِّحَّةُ وَالتَّنْدُرُسْتِي وَالمَاءُ البَارِدُ سَيُسْأَلُ عَنْهَا) باب: نعمتوں میں سب سے پہلے صحت و تندرستی اور ٹھنڈے پانی کا سوال ہو گا
حدیث نمبر: 5196
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَوَّلَ مَا يُسْأَلُ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ النَّعِيمِ أَنْ يُقَالَ لَهُ: أَلَمْ نُصِحَّ جِسْمَكَ؟ وَنَرْوِكَ من المَاء الْبَارِد؟ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’روز قیامت بندے سے نعمتوں کے بارے میں سب سے پہلے یوں سوال کیا جائے گا: کیا ہم نے تیرے جسم کو درست نہیں بنایا تھا، اور (کیا) ہم نے تجھے ٹھنڈے پانی سے سیراب نہیں کیا تھا؟‘‘ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی۔