مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(مَنْ يَشْبَعُ فِي الدُّنْيَا سَيَجُوعُ يَوْمَ القِيَامَةِ) باب: دنیا میں پیٹ بھر کر کھانے والا قیامت کے دن بھوکا
حدیث نمبر: 5193
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَتَجَشَّأُ فَقَالَ: "أَقْصِرْ مِنْ جُشَائِكَ، فَإِنَّ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَطْوَلُهُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا ". رَوَاهُ فِي ( شَرْحِ السُّنَّةِ ). وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ نَحْوَهُ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو ڈکار لیتے ہوئے سنا تو فرمایا: ”اپنا ڈکار کم کر، کیونکہ روزِ قیامت وہ شخص لوگوں سے بہت دیر تک بھوکا رہے گا جو دنیا میں خوب سیر ہو کر کھاتا تھا۔“ شرح السنہ، اور امام ترمذی نے اسی طرح روایت کیا ہے۔ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ و الترمذی۔