مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(لَا حَاجَةَ لِلإِنْسَانِ سِوَى هَذِهِ الأَشْيَاءِ) باب: انسان کو ان چیزوں کے علاوہ کسی اور چیز کی ضرورت نہیں
حدیث نمبر: 5186
وَعَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "لَيْسَ لِابْنِ آدَمَ حَقٌّ فِي سِوَى هَذِهِ الْخِصَالِ: بَيْتٌ يَسْكُنُهُ ، وَثَوْبٌ يُوَارِي بِهِ عَوْرَتَهُ ، وَجِلْفُ الْخُبْزِ وَالْمَاءِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کو ان تین چیزوں: رہائش کے لیے گھر، ستر ڈھانپنے کے لیے کپڑے اور روٹی پانی کے سوا کسی چیز کا حق نہیں۔“ اس کی سند حسن ہے، اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔