مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(لَا حَاجَةَ لِلإِنْسَانِ سِوَى هَذِهِ الأَشْيَاءِ) باب: انسان کو ان چیزوں کے علاوہ کسی اور چیز کی ضرورت نہیں
حدیث نمبر: 5186
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ لِابْنِ آدَمَ حَقٌّ فِي سِوَى هَذِهِ الْخِصَالِ: بَيْتٌ يَسْكُنُهُ وَثَوْبٌ يُوَارِي بِهِ عَوْرَتَهُ وجلف الْخبز وَالْمَاء . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّالشیخ عبدالستار الحماد
عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’انسان کو ان تین چیزوں، رہائش کے لیے گھر، ستر ڈھانپنے کے لیے کپڑے اور روٹی پانی کے سوا کسی چیز کا حق نہیں۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔