مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(لَا تَعْتَبِرُوا كَثْرَةَ العِبَادَةِ مِثْلَ التَّقْوَى) باب: عبادت کی کثرت کو پرہیزگاری کے برابر نہ ٹھراؤ
حدیث نمبر: 5173
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: ذُكِرَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعِبَادَةٍ وَاجْتِهَادٍ وَذُكِرَ آخَرُ بِرِعَّةٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَعْدِلْ بِالرِّعَّةِ» . يَعْنِي الْوَرَعَ. رَوَاهُ الترمذيُّالشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی کی عبادت اور اس میں بھرپور انہماک کا ذکر کیا گیا اور دوسرے آدمی کا تقویٰ و احتیاط برتنے کا ذکر کیا گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تقویٰ کے ساتھ (اس عبادت و اجتہاد کا) موازنہ نہ کرو۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔