مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق— كتاب الرقاق
(بَيَانُ تَوْفِيقِ القَنَاعَةِ بِالرِّزْقِ) باب: رزق پرقناعت کی توفیق عطا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5165
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( قَدْ أَفْلَحَ مَنْ أَسْلَمَ وَرُزِقَ كَفَافًا ، وَقَنَّعَهُ اللَّهُ بِمَا آتَاهُ ). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص نے فلاح پائی جس نے (اپنے رب کی) اطاعت کر لی اور اسے بقدر ضرورت رزق عطا کیا گیا اور اللہ نے جو اسے عطا کیا اس پر اس نے قناعت اختیار کی۔“ رواہ مسلم۔