مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الهَلَاكُ فِي تَعْطِيلِ النَّفْسِ) باب: اپنے آپ کو معذور بنانے میں ہلاکت
حدیث نمبر: 5146
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «لن يهْلك النَّاس حَتَّى يعذروا فِي أنفسهم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابوبختری، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگ اس وقت تک گناہوں کی وجہ سے تباہ و برباد نہیں کئے جائیں گے جب تک وہ گناہوں کے جواز کے لیے جھوٹے عذر پیش نہیں کریں گے۔ ‘‘ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔