مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(مَنْ يَعْفُو عَنِ الظُّلْمِ يَكُنْ آمِنًا مِنَ العَدُوِّ) باب: زیادتی پر معاف کرنے والا دشمن سے محفوظ
حدیث نمبر: 5117
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ قَالَ: الصَّبْرُ عِنْدَ الْغَضَبِ ، وَالْعَفْوُ عِنْدَ الْإِسَاءَةِ ، فَإِذَا فَعَلُوا عَصَمَهُمُ اللَّهُ وَخَضَعَ لَهُمْ عَدُوُّهُمْ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ قَرِيبٌ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ تَعْلِيقًا.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ [سورة فصلت: 34] کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: ”غصے کے وقت صبر کرنا، غلطی سرزد ہو جانے پر درگزر کرنا، جب وہ ایسے کریں گے تو اللہ انہیں بچائے گا اور ان کے دشمن سرنگوں ہو جائیں گے گویا وہ قریبی جگری دوست ہے۔“ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے معلق روایت کیا ہے۔ (اسنادہ ضعیف، رواہ البخاری فی تفسیر: باب 4 قبل ح 4816 تعلیقاً بدون سند)۔