مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(أَفْضَلُ الرِّجَالِ طَوِيلُ العُمْرِ وَحَسَنُ الأَخْلَاقِ) باب: بہتر آدمی لمبی عمر اور عمدہ اخلاق والا
حدیث نمبر: 5100
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ ؟ "قَالُوا: بَلَى قَالَ: "خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا، وَأَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا "رَوَاهُ أَحْمَدُ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم میں سب سے بہتر لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ انہوں نے عرض کیا: ضرور بتائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے سب سے بہتر لوگ وہ ہیں جن کی تم میں سے عمریں دراز ہوں اور وہ تم میں سے بہترین اخلاق کے حامل ہوں۔“ حسن، رواہ احمد۔