مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(أَفْضَلُ الرِّجَالِ طَوِيلُ العُمْرِ وَحَسَنُ الأَخْلَاقِ) باب: بہتر آدمی لمبی عمر اور عمدہ اخلاق والا
حدیث نمبر: 5100
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟» قَالُوا: بَلَى. قَالَ: «خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا وَأَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا» رَوَاهُ أَحْمدالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا میں تم میں سب سے بہتر لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟‘‘ انہوں نے عرض کیا، ضرور بتائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے سب سے بہتر لوگ وہ ہیں جن کی تم میں سے عمریں دراز ہوں اور وہ تم میں سے بہترین اخلاق کے حامل ہوں۔ ‘‘ حسن، رواہ احمد۔