مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(طَلَبُ النَّبِيِّ ﷺ مَاءً مِنْ قِرْبَةٍ مُدَبَّغَةٍ) باب: مردار کی کھال کو پانی اور کیکر کے پتے سے پاک کرنا
حدیث نمبر: 510
وَعَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا. قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ قریش کے کچھ افراد اپنی (مردار) بکری کو گدھے کی مثل گھسیٹتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”تم اس کا چمڑا ہی اتار لیتے۔“ انہوں نے عرض کیا: یہ مردار ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی اور «الْقَرَظُ» (کیکر کے مشابہ درخت اور اس کے پتے) اسے پاک کر دیتے ہیں۔“ اسنادہ حسن، رواہ احمد و ابو داؤد۔