مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(حُسْنُ الأَخْلَاقِ أَثْقَلُ فِي مِيزَانِ الأَعْمَالِ) باب: اعمال میں حسن اخلاق کا وزن سب سے زیادہ ہو گا
حدیث نمبر: 5081
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "إِنَّ أَثْقَلَ شَيْءٍ يُوضَعُ فِي مِيزَانِ الْمُؤْمِنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُلُقٌ حَسَنٌ، وَإِنَّ اللَّهَ يُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِيءَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ الْفَصْلَ الْأَوَّلَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابودرداء رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روزِ قیامت مومن کی میزان میں حسنِ خلق سے زیادہ بھاری چیز کوئی نہیں رکھی جائے گی، اور اللہ تعالیٰ یقیناً بدزبان اور بے ہودہ باتیں کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے روایت کیا اور فرمایا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے، اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے اس کا پہلا حصہ روایت کیا ہے۔ اس کی سند صحیح ہے، اسے ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔