مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(العَجَلَةُ فِي أُمُورِ الآخِرَةِ خَيْرٌ) باب: آخرت کے معاملات میں جلدی بہتر ہے
حدیث نمبر: 5058
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ الْأَعْمَشُ. لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "التُّؤَدَةُ فِي كُلِّ شَيْءٍ خَيْرٌ إِلَّا فِي عَمَلِ الْآخِرَةِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
مصعب بن سعد رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، جبکہ اعمش رحمہ اللہ نے فرمایا: میں تو اس (حدیث) کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی سے جانتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عملِ آخرت کے علاوہ ہر چیز میں عجلت سے کام نہ لینا بہتر ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔