مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(بَيَانُ ذَنْبِ مَنْ لَا يَقْبَلُ الْمَعْذِرَةَ) باب: معذرت قبول نہ کرنے والے پر گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 5052
وَعَنْ جَابِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "مَنِ اعْتَذَرَ إِلَى أَخِيهِ فَلَمْ يَعْذِرْهُ ، أَوْ لَمْ يَقْبَلْ عُذْرَهُ ; كَانَ عَلَيْهِ مِثْلُ خَطِيئَةِ صَاحِبِ مَكْسٍ ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الْإِيمَانِ "وَقَالَ: الْمَكَّاسُ: الْعَشَّارُ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے (مسلمان) بھائی کے سامنے عذر پیش کرے اور وہ اسے معذور نہ سمجھے یا وہ اس کا عذر قبول نہ کرے تو اس پر ٹیکس وصول کرنے والے کی مثل گناہ ہوتا ہے۔“ ضعیف، اسے بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے، یہ دونوں روایتیں امام بیہقی رحمہ اللہ نے شعب الایمان میں روایت کی ہیں، اور انہوں نے فرمایا: «الْمَكَّاسُ» سے ”عشر لینے والا“ مراد ہے۔