حدیث نمبر: 5045
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ مِنْ أَرْبَى الرِّبَا الِاسْتِطَالَةُ فِي عِرْضِ الْمُسْلِمِ بِغَيْرِ حَقٍّ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الْإِيمَانِ ".الشیخ عبدالستار الحماد
سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سود کی سب سے سنگین صورت مسلمان کی عزت کے بارے میں ناحق زبان درازی کرنا ہے۔“ اسنادہ صحیح، اسے ابوداؤد اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔