مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(قَطْعُ التَّعَلُّقِ لِمُدَّةِ سَنَةٍ كَسَفْكِ الدَّمِ) باب: ایک سال کی قطع تعلقی خون بہانے کی طرح
حدیث نمبر: 5036
وَعَن أبي خرَاش السُّلَميَّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ هَجَرَ أَخَاهُ سَنَةً فَهُوَ كسفك دَمه» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابوخراش سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جس نے اپنے بھائی سے سال بھر ترک ملاقات کی تو وہ اس کے خون بہانے کے مترادف ہے۔ ‘‘ حسن، رواہ ابوداؤد۔