مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(ٱلْإِنْسَانُ عَلَى دِينِ صَدِيقِهِ) باب: آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے
حدیث نمبر: 5019
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلْ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الْإِيمَانِ "وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ. وَقَالَ النَّوَوِيُّ: إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ دیکھے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔“ احمد، ترمذی، ابوداؤد، بیہقی فی شعب الایمان۔ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے، اور امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کی اسناد صحیح ہیں۔ حسن، رواہ احمد والترمذی وابوداؤد والبیہقی فی شعب الایمان۔