مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(صُنْعُ النَّبِيذِ فِي الإِهَابِ المُدَبَّغِ) باب: دباغت والے چمڑے میں نبیذ بنانا
حدیث نمبر: 500
وَعَنْ سَوْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: مَاتَتْ لَنَا شَاةٌ، فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا ، ثُمَّ مَا زِلْنَا نَنْبِذُ فِيهِ حَتَّى صَارَ شَنًّا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سودہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہماری ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو رنگ لیا، پھر ہم اس میں نبیذ تیار کرتے رہے حتیٰ کہ وہ بوسیدہ ہو گئی۔ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔